جمعرات 8 مئی 2025 - 07:50
حدیث روز | قیامت کے دن علماء کا مقام

حوزہ/ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث میں قیامت کے دن شفاعت کرنے والوں کا ذکر فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی| رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث میں قیامت کے دن شفاعت کرنے والوں کا ذکر فرمایا ہے۔ اس روایت کو علامہ مجلسی نے بحار الأنوار میں نقل کیا ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

«ثَلاثَةٌ يَشْفَعُونَ إِلَى اللّٰهِ يَوْمَ القِيامَةِ فَيُشَفَّعُهُم: الأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ العُلَمَاءُ، ثُمَّ الشُّهَدَاءُ».

(بحار الأنوار، ج ۲، ص ۱۵)

ترجمہ:

"تین گروہ قیامت کے دن اللہ کے حضور شفاعت کریں گے اور ان کی شفاعت قبول کی جائے گی:

(1) انبیاء

(2) علماء

(3) شہداء

یہ حدیث شریف علماء کی عظمت اور قیامت کے دن ان کی شفاعت کے مقام کو نمایاں کرتی ہے۔ انبیاء کے بعد دوسرا درجہ علما کا بتایا گیا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ دین کی حفاظت، ترویج اور امت کی رہنمائی میں علما کا کردار کس قدر بلند ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha